02-Aug-2022 لیکھنی کی کہانی - انسانیت
بسم ﷲ الرحمن الرحیم
انسانیت
سمیہ عامر خان
انسانیت رحم دلی، ہمدردی اور اخلاقیات کا نام ہے۔ انسانیت کی بہترین مثال ہمارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہے۔جو سسکتی اور دم توڑتی انسانیت پر ابر رحمت بن کر عیاں ہوۓ۔ اس بے رحم اور سسکتی دنیا کے لئے انسانیت کی بہترین مثال ہمارے نبی حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہے۔ جو دنیا میں رحمت العالمین بن کر تشریف لاۓ ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ حسنہ میں دنیا و آخرت کی فلاح و کامیابی کا راز چھپا ہوا ہے ۔ آپ ابر رحمت بن کر انسانیت پر بر سے اور انہیں کفر و شرک اور ذلالت و گمراہی کے گھٹا ٹوپ اندھیروں سے نکال کر توحید و رسالت کی روشنی سے منور کیا۔
انسانیت کیا ہے....؟؟؟؟؟ انسانیت ایک فرد کو فطرت کی طرف سے دیا جانے والا بیش بہا قیمتی تحفہ ہے یہ ایس ایسی خوبی ہے جو انسان کو دوسرے مخلوقات سے ممتاز بناتی ہے۔ انسانیت ایک اجتماعی اصطلاح ہے جو انسانوں کی محبت، پیار، شفقت اور دوسروں کے لیے فکرمندی کی نمائندگی کرتی ہے۔ تمام انسانوں سے غیر مشروط محبت ہی انسانیت کی بنیاد ہے۔ یہ لوگوں کے ذہنوں سے جنس، مذہب، ذات پات، قومیت وغیرہ کے شعور کو ختم کر دیتا ہے اور سب کو ایک سایہ کے نیچے جوڑتا ہے یعنی ’’انسان‘‘۔ انسانیت یہ جذبہ صرف انسانوں کی زندگی سے تعلق نہیں رکھتا بلکہ اس بات سے تعلق رکھتا ہے کہ انسان کس طرح پوری دنیا کے ساتھ تعامل کرتا ہے۔ یعنی انسانیت کا مطلب ہے جب بھی اور جہاں بھی ممکن ہو دوسروں کا خیال رکھنا اور ان کی مدد کرنا۔ ہمیں انسانی ہمدردی کے کاموں کے لیے بہت زیادہ پیسہ خرچ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ پیاسے آدمی کو پانی کا گلاس دینا یا سڑک پار کرنے میں کسی کی مدد کرنا بھی انسانیت کا کام ہے۔ انسانیت یہی ہے کہ امیر غریب سے اور سمجھ دار نا سمجھ سے ہمدردی رکھے اور ان کی مدد کرے۔
جانتے ہے "انسان دوست کون ہوتے ہیں؟" ایسے لوگ جو انسان کی فلاح و بہبود کو فروغ دے سماج و معاشرے کی فلاح و بہبودی کا کام کرے اور سماج و معاشرے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے۔ ایسے کئ عظیم انسان دوست ہیں جو ہمارے درمیان اور تاریخ میں بھی موجود رہے ہیں۔ یہ شخصیات انسانیت کی بہترین مثال ہیں۔ جیسے مدر ٹریسا ایک ایسی خاتون تھیں جنہوں نے اپنی پوری زندگی قوم کے غریبوں اور ضرورت مندوں کی خدمت کے لیے وقف کر دی۔ رابندر ناتھ ٹیگور ایک ہندوستانی شاعر تھے جو حقیقی معنوں میں انسانیت پر یقین رکھتے تھے اور اسے اپنا سچا مذہب سمجھتے تھے۔ اسی طرح نیلسن منڈیلا ایک عظیم انسان دوست تھے جنہوں نے ساری زندگی ضرورت مندوں کے لیے کام کیا۔ انہوں نے رنگ، جنس، عقیدہ یا کسی بھی چیز کی بنیاد پر کبھی کسی کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں کیا۔ ان کے علاوہ مہاتما گاندھی اپنے ملک کو آزاد کرنے اور اپنے ہم وطنوں کی خدمت کے لیے اپنی زندگی وقف کردی وہ ملک کی خدمت اور اپنی قوم کی بہتری کے لیے کام کرتے ہوئے اس دارفانی سے کوچ کر گئے ۔
یہ تمام ایسے انسان دوست شخصیات ہے جنھوں نے انسانوں کی فلاح و بہبود کو فروغ دیا۔ ہم تمام کو ایسے عظیم لوگوں سے تحریک لینا چاہیے۔ ان کے کام اور طریقے ہمارے لئے ہمارے سماج و معاشرے کو بہتر بنانے کے لئے ایک بہترین مثال ہے۔ ہمیں بھی ان تمام عظیم شخصیات کی طرح انسان دوست بننا چاہیے۔ قارئین کرام یاد رکھے انسان دوست قوم کے لیے سب سے بڑی نعمت ہیں۔ انسان ہونا ہماری پہلی پہچان ہے۔ لہذا ہمیں اپنی روزمرہ کی زندگی میں انسانیت کو سمجھنا چاہیے کیونکہ یہ ہمارے وجود کی پہچان ہے۔ انسان و سماج کی خدمت شہرت کے لیے یا بدلے میں انعام کے لیے نہیں کرنا ہے بلکہ اسے اپنی فطرت اور فرض کا حصہ سمجھ کر کرنا چاہیے۔ اس طرح کرنے سے ہمیں روحانی سکون حاصل ہوتا ہے۔ اسی میں ہماری آنے والی نسلوں اور قوم کی ترقی اور خوشحالی ہے۔
Sumaiyya Umeema
03-Aug-2022 02:45 PM
Mashallah,👍
Reply
Arshik
03-Aug-2022 10:18 AM
بہت عمدہ 👌👌👍👍
Reply
Muskan Malik
03-Aug-2022 10:11 AM
بہت بہت خوبصورت ❤️
Reply